سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سجاول کی جانب سے غیر ملکیوں کی آبادکاری کے خلاف گل حسن رند کی قیادت میں پتن ناکہ سے ریلی نکالی گئی

جمعہ مئی 23:11

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سجاول کی جانب سے غیر ملکیوں کی آبادکاری کیخلاف گل حسن رند،سہیل ابڑوممتاز لغاری و دیگر کی قیادت میں سجاول میں پتن ناکہ سے ریلی نکالی گئی جو ہائی اسکول روڈ بخاری قبرستان بٹھورو بس اسٹینڈ مین شاہی بازار مامون لاڈو چوک پبلک پارک سے ہوتی ہوئی نادرا سینٹر سجاول پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی میں جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کے مرکزی رہنما اسلم خیرپوری، جئے سندھ لبر فرنٹ رہبما قادر بخش زنئور سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں وکارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے سندھ دشمن سازش کیخلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ برمیوں بنگالیوں افغانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو سندھ کی شناخت جاری کرنا بند کرکے سندھ میں آباد تمام غیر مقامی افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرکے انکو اپنے علاقوں کو واپس روانہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :