ایم کیو ایم کے ٹنکی گرائونڈ میں جلسہ عام کے سلسلے میں نامعلوم افراد کی جانب سے لیاقت آباد میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں کے خلاف بینرز لگادیئے گئے

ان بینرز پر تحریر تھا جلسہ چھوڑو پانی ، بجلی، اور گیس دو،ان بینرز پرلکھا ہے منجانب اہلیان لیاقت آباد

جمعہ 4 مئی 2018 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے آج 5مئی کے ٹنکی گرانڈ میں جلسہ عام کے سلسلے میں رابطہ عوام مہم کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے لیاقت آباد میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں کے خلاف بینرز لگادیئے گئے ان بینرز پر تحریر تھا جلسہ چھوڑو پانی ، بجلی، اور گیس دو،ان بینرز پرلکھا ہے منجانب اہلیان لیاقت آبادتفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے گڑھ کہلائے جانے والے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے بینرز لگادیئے گئے جن پر تحریر تھا کہ جلسہ چھوڑو پانی، بجلی اور گیس دو ان بینرز پر لکھا ہے منجانب ایلیان لیاقت آباد، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے گڑھ کہلائے جانے والے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے بینرز لگادیئے گئے۔

(جاری ہے)

ان بینرز پر یہ نعرے درج کئے گئے تھے کوٹہ سسٹم کا خاتمہ، محصورین پاکستان کی وطن واپسی کی کوشش کرو جیسی عبارت درج تھی۔ بینرز پر لکھے گئے نعروں کے ذریعے سے مطالبہ کیا گیا کہ نئے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے قیام کی کوشش کرو مذکورہ بینرز میں شکوہ کیا گیا ہے کہ مسائل سے دوچار عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دینے والے مسائل پوچھنے کبھی نہیں آئے ان بینرز کو اب ہٹالیا گیا ہے، واضح رہے کہ لیاقت آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے موقع پر پر اہلیان لیاقت آباد کی جانب سے مخالفانہ بینرز لگادیئے گئے تھے۔