اہلیان لیاقت آباد کی جانب سے غریب آباد چورنگی، شہدامسجد اور حسینیہ امام بارگاہ ایف سی ایریا میں ایم کیو ایم پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے

جمعہ 4 مئی 2018 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) اہلیان لیاقت آباد کی جانب سے لیاقت آباد کے تین علاقوں غریب آباد چورنگی، شہدامسجد لیاقت آباد میں اور حسینیہ امام بارگاہ ایف سی ایریا میں ایم کیو ایم پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ان مظاہروں میں مرد، خواتین اور بچے شریک تھے جو ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، ان بینرز اور پلے کارڈز پر تحریر تھا مہاجر سیاست کرو جلسہ کرو لیکن شہر کے مسائل پر بھی توجہ دو، کوٹہ سسٹم کے خاتمے ، محصورین پاکستان کی واپسی، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام کے کام کرو، غریب آباد چوررنگی، شہدامسجد لیاقت آباد اور حسینیہ امام بارگاہ ایف سی ایریا میں اہلیان لیاقت آباد کی جانب سے مظاہرے میں حصہ لینے والے مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والوں کو پانچ سال کے بعد مہاجروں کی یاد کیسے آگئی،جانبدارانہ مردم شماری پر خاموشی کیوں، شہری علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے جائیں، میئر کراچی وسیم اختر کراچی کے شہری مسائل توجہ دیں، میئر کراچی کیوں نہیں عوام مسائل کے حل کے لئے آگے نہیں بڑھ رہے ، شہر میں سڑکیں تعمیر کی جائیں، کچرا صاف کیا جائے، پانی و سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔