بزمِ ثقافت پاکستان کے زیرِ اہتمام کل نشر پارک میں عظیم الشان مشاعر ہ منعقد ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) بزمِ ثقافت پاکستان کے زیرِ اہتمام کل (ہفتہ) رات 8بجے نشر پارک میں بعنوان ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ کے نام سے عظیم الشان مشاعر ہ منعقد ہوگا جس کی صدارت ملک کے معروف شاعر و دانشور امجد اسلام امجد کریں گے مشاعرہ میں ملکی و بین الاقوامی شہریت یافتہ معروف شعرا کرام جن میں انور شعور ، پیر زادہ قاسم،عنایت علی خاں، شاہدہ حسن،محمود شام ، طارق سبزواری،عتیق جیلانی،خالد معین اجمل شہراز سمیت دیگر شعرا اکرام شرکت کرکے اپنے تازہ کلام نظمیں اور اشعار پیش کریں گے مشاعرے کے انعقاد کے سلسلے میں پی ایس پی کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اوراس سلسلے میں مہمانان گرامی میں دعوت نامے بھی تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :