خیبرپختونخواپولیس نے اہم سیاسی شخصیات کو سیکورٹی واپس کرنیکا فیصلہ

پشاورمیں 8شخصیات کیساتھ 13اہلکار اورچارسدہ کے 7 اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ 22اہلکارتعینات کئے جائینگے

جمعہ 4 مئی 2018 23:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) خیبرپختونخواپولیس نے اہم سیاسی شخصیات کو سیکورٹی واپس کرنیکا فیصلہ کیاہے سیکورٹی دوبارہ دینے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین خان محسودکی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف سیاسی شخصیات کیساتھ 30دنوں کے لیے ایف آرپی کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پشاورمیں 8شخصیات کے ساتھ 13اہلکار تعینات کئے جائینگے جبکہ چارسدہ کے 7 اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ 22اہلکارتعینایات کئے جائینگے۔اہم سیاسی شخصیات میں غلام احمد بلور(اے این پی)،غلام علی(جے یوآئی ف)،اے این پی کے ہارون بلور،افراسیاب خٹک(اے این پی) ،آفتاب شیرپاو(قومی وطن پارٹی)،اسفندیار ولی(اے این پی)، بیگم نسیم ولی(اے این پی)،ملک طہماش خان(پیپلزپارٹی)،ساجدہ بیگم (ایم این ای)،سکندرحیات خان شیرپائو(قومی وطن پارٹی)،ایمل ولی خان(اے این پی )ارشدخان عمرزئی(قومی وطن پارٹیجے یوآئی) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :