کوئٹہ،عدالت میں قتل کیس کی سماعتمشیر وزیراعلیٰ کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جمعہ 4 مئی 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹو امین اللہ کاسی کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر منظور کاکڑ کی جانب سے پیش استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی مشیر وزیراعلیٰ کے بھائی سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت بغیر پیشرفت کے 11مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔