لیگی رہنماء فیاض ظفر کا اوکاڑہ سٹی کے حلقہpp.189سے بطور ایم پی اے الیکشن لڑنے کا اعلان

جمعہ 4 مئی 2018 23:14

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء چوہدری فیاض ظفر نے اوکاڑہ سٹی کے حلقہpp.

(جاری ہے)

189سے بطور ایم پی اے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیاض ظفر نے کہا کہ ہمارے خاندان کی سیاسی ،سماجی خدمات حلقہ کی عوام کے لیے ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں دوستوں اور حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر حلقہ سٹی 189سے بطور ایم پی اے الیکشن میں حصہ لوں گا چوہدری فیاض ظفر نے کہا کہ ہمارے خاندان کی سیاسی سماجی خدمات کو پورا شہر جانتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی ریاض جج نے ایم این اے منتخب ہو کر جو اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ میں انشاللہ عوامی سپورٹ کے بل بوتے پر کامیابی سمیٹ کر اپنی خاندانی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھوں گا چوہدری فیاض ظفر نے کہا کہ حلقہ کے دوستوں اور حلقہ کی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ چند ابن الوقت اور موسمی سیاسی پنڈٹ ہمارے اس فیصلے سے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ہمار مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے جس پر پوری توجہ مرکوز رکھتے ہوئے عوامی خدمت کرتے رہیں گے