پاکپتن شہر اور گردونواح میں میپکو کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ 18 گھنٹوں سے تجاوز کرگئی

جمعہ 4 مئی 2018 23:14

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) حکومتی دعوئوں کے برعکس پاکپتن شہر اور گردونواح میں میپکو کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ 18 گھنٹوں سے تجاوز کرگئی،شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکپتن شہر او رگردونواح میں میپکو کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر گئی ،شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا بھی دوبھر کردیا ہے، غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہریوں نے میپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ جینا ہی مشکل کررکھا ہے، جب بجلی آتی ہے کہ بار بار ٹرپنگ سے شدید پریشانی ہوتی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :