زینب قتل کیس میں سزا یافتہ عمران علی کی مشکلات میں اضافہ

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی معصوم نور فاطمہ قتل اور بیحرمتی کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 4 مئی 2018 21:06

زینب قتل کیس میں سزا یافتہ عمران علی کی مشکلات میں اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) :زینب قتل کیس میں سزا یافتہ عمران علی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی معصوم نور فاطمہ قتل اور بیحرمتی کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سجاد احمد نے 7 سالہ نور فاطمہ کے قتل اور بے حرمتی کیس کی سماعت کی ۔ور فاطمہ کیس میں پراسکیوشن نے 85صفحات پر مبنی چالان جمع کروا رکھا ہے۔

سماعت کے دوران زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی معصوم نور فاطمہ قتل اور بیحرمتی کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔فرد جرم عائد ہو نے پر سزا یافتہ ملزم عمران علی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔ناس سے قبل عمران علی پر کائنات کی بے حرمتی کیس میں بھی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ مجرم عمران زینب سمیت 9 بچیوں سے زیادتی کر چکا ہے جن میں سے محض دو زندہ ہیں۔

اس قبل بھی ملزم عمران علی کو قصور کی معصوم زینب کی بے حرمتی کرنے اور اسکو قتل کرنے پر سزا سنائی جا چکی ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کا فیصلہ سنا یا گیا تھا جس کے تحت مجرم عمران علی کو بار سزائے موت ، عمر قید اور مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے جُرمانے کی سزا دنائی گئی۔ زینب کی والدہ نے عمران علی کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔عوام کی جانب سے یہ مطالبہ شدت اختیار کر چکا ہے کہ زینب قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم عمران علی کو سر عام کی پھانسی دی جائے تاکہ کسی بھی فرد میں اس طرح کا گھناونا فعل انجام دینے کی جرات پیدا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :