کاٹن کمشنر کی سربراہی میں سی فور ممالک کے وفد کا پی سی جی اے اور جننگ یونٹ کادورہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:46

کاٹن کمشنر کی سربراہی میں سی فور ممالک کے وفد کا پی سی جی اے اور جننگ ..
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی سر براہی میں سی فور ممالک کے 8 رکنی وفد نے جننگ یونٹ اور پی سی جی اے ہائوس ملتان کا دورہ کیا۔پی سی جی اے چیئرمین حاجی م محمد اکرم اور دیگر ارکان نے وفد سے تجارت کے باہمی امور کے حوالے سے بات چیت کی۔ سی فور ممالک کا وفد پاکستان کی کاٹن جننگ و ٹیکسٹائل انڈسڑی کے پراسس کا جائزہ لینے، ٹیکنیکل معاونت کے حصول اور مستقبل میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان آئے اور وفد کا مزیدمقصد سی فور ممالک میں کاٹن کی کوالٹی و کوانٹٹی کو بہتر بنانے اور ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ سیکٹر میں بہتری لانا تھا۔

پی سی جی اے نے سی فور ممالک میں کاٹن سیکٹر کی بہتری کے لیے غیر مشروط طور پر بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر وائی اور کہا کہ پی سی جی اے آئندہ بھی سی فورممالک سے آنے والے وفود کا خیر مقدم کرے گی اور ان ممالک کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

وفدمیںبرکینافاسوسیSoma اور Larboug، چاڈ سے AdoumDjibrineاورMadameDihouln، مالی سے BalamoussaاورOumar اور بینن سے Jean-Bernard اور منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی سے امجد ظفر ، ارسلان زاہد جبکہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سے چیئرمین حاجی محمد اکرم ، شہزادعلی خان،خواجہ محمد اعظم،میاں فضل الہٰی،ملک طلعت سہیل ،سہیل محمود ہرل،خواجہ فاروق احمد، عمیر علی خان،عمر سہیل ، خواجہ ریاض صدیقی اور سیکرٹر ی جنرل آصف خلیل شریک تھے۔