وزیراعلی پنجاب نے ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کائونٹر سے اپنا ہیلتھ کارڈ بنواایا۔مریضوں کی تیمارداری کی

جمعہ 4 مئی 2018 23:46

وزیراعلی پنجاب نے ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کائونٹر سے اپنا ہیلتھ ..
وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وہاڑی کے دورہ کے موقع پر ہیلتھ منیجمنٹ انفا رمیشن سسٹم کے کا ئونٹر پر جا کر اپنا ہیلتھ کارڈ بنوایا وزیر اعلی پنجاب نے اپنا نام اور دیگر کوائف کا کمپیوٹرائزڈ اندراج کرایا اور ہیلتھ کا رڈ حاصل کیا اس موقع پر وہاں پر مو جو د مر یض اور لواحقین وزیر اعلی کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے اس مو قع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے وارڈز میں جا کر مختلف مر یضوں کی تیمارداری بھی کی اور ان سے علاج معا لجے کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا مر یضوں اور ان کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہو لیا ت کی تعریف کی اور بتا یا کہ یہاں تمام ٹیسٹ اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں جیسے ہی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف راہ داری سے گزرے تو وہاں پر مو جو د مر یضوں کے لو احقین انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے حوالے سے ان سے پو چھا جس پر مر یضوں کے لو احقین نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اورحکو مت پنجاب کی کار کر دگی کو سراہا۔