ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان او ررٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ مئی 23:49

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان او ررٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی((TUSDEC) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک اور TUSDECکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عالمگیر چوہدری نے سمجھوتے کی یاداشت پردستخط کیے۔

اِس معاہدے کی رو سے ورچوئل یونیورسٹی باہمی اشتراک سے صنعتی شعبے کی جدید ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، ہنرمندی کے فروغ،پیداوار،استعداد بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ پروگرام, ریسرچ ،،سی پیک کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پراجیکٹس اور کاروباری ترقی کے لیے جدید تعلیمی تکنیک سے مدد فراہم کرے گی۔ اِس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر جناب نوید اے ملک نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی پورے مُلک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میںسب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے معیاری اور پیشہ وارانہ تعلیم اور ہنر کی فراہمی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ عالمگیر چوہدری نے دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے تعلیم اور ہنرکی فراہمی کوسراہا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے ورچوئل یونیورسٹی کی خدمات کی تعریف کی۔