ویٹر نری یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 23:49

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے یوایس ایڈ اور پنجاب انیبلنگ انوا ئرنمنٹ پراجیکٹ( پیپ )کے ساتھ ملکر ویٹر نری یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار اپلا ئڈ پا لیسی ریسرچ ان لائیو سٹا ک (کیپرل) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوا لے سے لا ہور کے مقا می ہو ٹل میں سیمینار کا انعقادکیا۔

(جاری ہے)

جس میںیو ایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈا ئر یکٹر جیری بیسن، پرا ونشل ڈا ئر یکٹر لیا سوانسن، ویٹر نری یونیورسٹی کے ایمرائٹس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ڈاکٹر عامر غفور باجوہ،چیف آف پارٹی یوایس ایڈ /پیپ محمد جنید اور لا ئیو سٹاک ڈیپا رٹمنٹ اور ویٹر نری یونیورسٹی سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے جیری بیسن نے کہا کہ یوایس ایڈتحقیق پر مبنی پا لیسی فارمو لیشن کی تر قی کے لیئے ہمیشہ تعاون فراہم کر تا رہے گا۔

چیف آف پارٹی یوایس ایڈ /پیپ محمد جنید نے کہا کہ کیپرل کی طر ف سے متعدد پا لیسی کی سفارشات پر مشتمل وفا قی بجٹ کا مسودہ بنانے کے لیئے حال ہی میں قو می اسمبلی میں پیش کیں گئیں تھیں۔ان پا لیسی دستا ویزات میںگوشت پر پرا ئس کیپ ہٹا نے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔