Live Updates

عمران نیازی سیاست نہیں خردبرد کے ماہر ہیں،نیازی خٹک گٹھ جوڑ نے کے پی کو کنگال کر دیا ہے،پی پی پی سینیٹر بہرہ مند خان تنگی

جمعہ 4 مئی 2018 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں خردبرد کے ماہر ہیں۔ نیازی خٹک گٹھ جوڑ نے کے پی کو کنگال کر دیا ہے۔ ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ کے پی میں کرپشن کا عالم یہ ہے کہ ایک بیوروکریٹ وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکریٹری بھی ہے اور محکمے کا سیکریٹری بھی وہی بیوروکریٹ پشاور کا کمشنر بھی ہے۔

جس دن نیب نے اس بیوروکریٹ کو شکنجے میں لیا تو عمران نیازی کی خود ساختہ ایمانداری کا بھانڈا سر بازار پھوٹ جائے گا۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ پشاور کے آدھے شہر میں پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں، ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خٹک کی ذمے داری صرف عمران نیازی کو خوش رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر محکمے کا بجٹ چوری کیا گیا ہے۔

کوئی اسکول تعمیر ہوا نہ ہی ہسپتال، نہ کسی سڑک کی تعمیر ہوئی اور نہ کوئی یونیورسٹی اور کالج بنا۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے صوبے کو پونے تین کھر روپے کا مقروض کر دیا۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ عمران نیازی کو پتہ ہے کہ پختون عوام اس کے اصلی چہرے کو پہچان چکے ہیں اس لئے وہ دوسرے صوبوں کا رکھ کر رہے ہیں مگر 2018ئ کے انتخابات عمران نیازی کی شکست اور ان کے آخری انتخابات ہوں گے۔ن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات