راولپنڈی،پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی

10ملزمان گرفتار ، 1350گرام چرس30لیٹر کھلی شراب،4پستول30بورمع16روند برآمد

جمعہ 4 مئی 2018 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں10ملزمان کو گرفتار کر کے 1350گرام چرس30لیٹر کھلی شراب،4پستول30بورمع16روند برآمد کرلئے تھانہ گوجرخان پولیس نے عامر سی1350گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے طاہرسی5لیٹر کھلی شراب،واجد سی5لیٹر کھلی شراب،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے انور سی10لیٹر کھلی شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے بلال سی10لیٹر کھلی شراب،تھانہ چونترہ پولیس نے عتیق سی1 پستول 30بور مع6روند،تھانہ مری پولیس نے رضوان سی1 پستول 30بور مع3روند،تھانہ سٹی پولیس نے علی سی1 پستول 30بور مع3روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے شاہ ولی سی1 پستول 30بور مع4روند،جبکہ تھانہ کلرسیداں پولیس نے اکرام اورکاشف کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے قابو کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔