راولپنڈی،ریسکیو 1122کی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئیدیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ مشقیں

جمعہ 4 مئی 2018 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ریسکیو 1122نے آئندہ مون سون میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ضلعی اداروں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیںڈسٹرکٹ ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ مشقوں میں گوالمنڈی نالہ لئی میں ریسکیو 1122 کے مکمل سٹاف،پاک آرمی ،پنجاب پولیس،محکمہ انہار،محکمہ تعلیم،سوشل ویلفیئر،سول ڈیفنس،واسا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم گوالمنڈی اور دیگراداروں نے شرکت کی پی ڈی ایم اے کے نمائندے بھی فرضی مشق کا جائزہ لینے کے لئے موجود تھے ان مشقوںمیں واٹر بوٹ کا گہرے پانی میں استعمال، پانی اورسیلاب میں پھنسے افرادکو بروقت ریسکیو کر کے محفوط جگہوں میں منتقل کرنا،زخمی افرادکو ابتدائی طبی امداد دینا،میڈیکل کے مریضوں کو ریسکیو انفارمیشن کائونٹر سے رجسٹریشن کائونٹر منتقل کرنا اوروہاں سے متعلقہ میڈیکل کیمپ میں شفٹ کرناشامل تھاڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹر عبدلرحمان نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب بھر کے سیلاب سے متاثرہ ہونے والے اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے پیشگی تیاری ،وسائل کاانتظام کاری،بہترین منصوبہ بندی اور سب سے بڑھ کر تمام اداروں کے باہمی اورا شتراکی ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا جارہاہے انہوںنے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ریسکیو 1122 نے دوسروں محکموں کے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی کے نالہ لئی میں آنے والے سیلابوں میں دن رات کا م کیاجو ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کے طرح ریسکیو 1122 فرنٹ لائن ایمرجنسی سروس کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے پاک آرمی اور دیگر اداروں کے باہمی ریسکیو آپریشن سے سانحات میں متاثرہ افراد کو جلد ازجلد اور ضروری وسائل سے ہینڈل کرنا سہل ہو جاتا ہے ڈی ڈی ایم اے کے مختلف اجلاس میں اس سانحہ کے لئے پیشگی انتظامات کرلئے گئے ہیں اور ضررویات کی تکمیل پر عمل درآمد یقینی بنایا گیاہے تمام اداروں کے اشتراک سے بڑے سانحات کو منظم اندازسے ہینڈل کیا جا سکتا ہے ان مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشن کر کے دوسرے ادارے کی استعدادکارکے مطابق ان سے فائدہ اٹھانا ،تمام محکموں سے رابطے بڑھانااور ایک دوسرے کے تجربات سے اٹھانے کے ساتھ ریسکیو 1122کی جدید تکنیک کو اپنانا شامل ہے جس میں وائرلیس کمیونیکیشن کیمپ کا قیام،انفارمیشن کائونٹر ، رجسٹریشن کائونٹر ،میڈیکل کیمپ،ریلیف کیمپ،ریسکیو کیمپ ان کے باہمی رابطے اور لوگوں کو بحفاظت لوگوں کی بحفاظت محفوظ مقام تک منتقلی کی عملی مشقیں کر کے ایک تربیتی پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے ۔