پشاور، الیاس احمد بلور نے گلاب بناسپتی گھی اور آئل کی بہترین ڈیلر شپ حاصل کرنے اور بہترین پرفارمنس دکھانے والے خوش نصیب ڈیلروں میں انعامات تقسیم

جمعہ مئی 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئر لیڈر اورملک کے ممتاز صنعت کار سینیٹر الیاس احمد بلور نے گلاب بناسپتی گھی اور آئل کی بہترین ڈیلر شپ حاصل کرنے اور بہترین پرفارمنس دکھانے والے خوش نصیب ڈیلروں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر گھی ڈیلروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر الیاس احمد بلورنے گلاب بناسپتی گھی اور آئل کی فروخت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے گھی ڈیلروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ گلاب بناسپتی اپنی معیار اور کوالٹی کے اعتبار سے ملک بھر میں فروخت ہونے والے گھی اور آئل کے مقابلے میں بہترین کوالٹی کے باعث عوام میں مقبول ہیں اور اسکا سہرا ڈیلر حضرات کے سر ہے جو اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ریکارڈ سیل کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا گلاب بناسپتی آئندہ بھی بہترین پرفارمنس دکھانے والے گھی ڈیلروں میں انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس موقع پر انعامات حاصل کرنے والے خوش نصیب گھی ڈیلروں نے گلاب بناسپتی گھی اینڈ آئل کے کوالٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلاب بناسپتی برانڈ مارکیٹ میں بہت مقبول ہیں اور عوام گلاب بناسپتی گھی اینڈ آئل کو پسندیدگی کی نگاہ دیکھتے ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ بہترین ڈیلر شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلاب بناسپتی برانڈ کو بھر پور انداز میں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :