انگلینڈ میں نارتھمپٹن شائر کاﺅنٹی کیخلاف دوسرا ٹور میچ ،

شاداب خان کی گھومتی گیندوں نے برطانوی بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 مئی 2018 22:52

انگلینڈ میں نارتھمپٹن شائر کاﺅنٹی کیخلاف  دوسرا ٹور میچ ،
نارتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مئی 2018ء) نارتھمپٹن شائر کاﺅنٹی کیخلاف ٹور میچ میں قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کا کارنامہ سر انجام دے دیا ۔نارتھمپٹن شائر کے کپتان روب نیوٹن نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو راحت علی نے بین ڈکٹ کو آﺅٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد لیوک پراکٹر رن آﺅٹ ہوگئے ۔

اس کے بعد زخمی یاسر شاہ کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیے گئے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنا جادو جگانا شروع کیا اور 19اوورز میں 77رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پوویلین چلتا کیا ۔یہ شاداب خان کی فرسٹ کلاس کیریئر میں اننگز میں گئی بہترین باﺅلنگ ہے ،شاداب خان کی اس شاندار باﺅلنگ کے باعث نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم 259رنز پر پوویلین لوٹ گئی اور خراب روشنی کے باعث دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6رنز بنا لیے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پاکستان اور کینٹ کانٹی کے درمیان چار روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا ۔کینٹ بری میں کھیلے گئے میچ کے دو روز مکمل طور پر بارش کی نذر ہوئے ، میچ کے آخری روز آسمان صاف ہوا اور میدان سوکھا تو آخری دو سیشن کا کھیل ممکن ہو سکا۔میزبان ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز جاری رکھی اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔کینٹ کے کپتان جو ڈینلے نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 113رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈکسن نے 74رنز اسکور کیے۔

۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو، حسن علی اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔چار روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 168رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں کینٹ کانٹی نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنائے تھے اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :