سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈپٹی کمشنر انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ

جمعہ مئی 23:20

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈپٹی کمشنر انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ آر اے بازار فٹ بال کلب نے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں آر اے بازار فٹبال کلب نے وریو فٹ بال کلب کوصفر کے مقابلہ میں 4گولز سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی محمد ایاز علی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عمران بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کامران مقبول بٹ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :