راجہ محمدیعقوب انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر سیالکوٹ تعینات

جمعہ مئی 23:20

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹر سیالکوٹ میں عرصہ دراز سے خالی انچارج کی آسامی پر راجہ محمد یعقوب کو تعینات کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر سیالکوٹ میں انچارج کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر مسائلستان بن چکا تھا اور مذکورہ سنٹر میں کرپشن سمیت عوامی شکایات بھرمار تھی ۔ طویل عرصہ سے خالی آسامی پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے راجہ محمد یعقوب کو انچارج تعینات کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :