ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نے تھانہ حاجی پورہ کے مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:20

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نے تھانہ حاجی پورہ کے مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے شہری تجمل حسین کے خلاف دو کلو سے زائدچرس برآمد ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم تجمل حسین کے کونسل ملک اکبر اعوان اور کاشف نوازبابر ایڈووکیٹس نے ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ امجد علی باجوہ کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ملزم سے منشیات فروش نہ ہے اور اس سے منشیات برآمد نہ ہوئی ہے ۔ پولیس کے پاس بھی کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہیں ۔ عدالت نے ملزم کے کونسل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تجمل حسین کو بری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :