ضلع سیالکوٹ میں 40کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے 163ترقیاتی منصوبوں میں 115اسکیمیں پایہء تکمیل کو پہنچ چکی ہیں ‘ ڈپٹی کمشنر

جمعہ مئی 23:20

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج 2018ء کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 40کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے 163ترقیاتی منصوبوں میں 115اسکیمیں پایہء تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ بقایا اسکیموں پر تیز ی سے کام جاری ہے جو رواں ماہ میں مکمل کرلی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جائنٹ ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ ، اے ڈی سی فنانس توقیر حیدر کاظمی، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمدعبدالرؤف چودھری اور ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ ملک یاسین کے علاوہ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :