اسٹبلیشمٹ ڈویژن کی طرف سے افسران کے تقرر و تبادلے

جمعہ 4 مئی 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 اور گریڈ20 کے دو افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں اسٹبلیشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر گلزار حسین شاہ کو کیڈ ڈویژن سے اسٹبلیشمنٹ ڈویژن سے رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے اسی طرح پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ18 کے افسر عمر ریا ض جو کہ ایف آئی اے میں تعینات تھے کو ڈیپو ٹیشن پر 3 سا ل کے لئے فنانس ڈویژن میں تعینات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے مجوزہ دونوں تقرر تبادلیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :