محکمہ پولیس میں سزا و جزاکے عمل کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ، آئی جی پی پنجاب
فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پرجہاں احتساب اور سزاؤں کا نظام موجود ہے وہیں چوروں، ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
جمعہ 4 مئی 2018 23:30
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، پنجاب اظہر حمید کھوکھر،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان ، ڈی آئی جی آپریشنز سجاد حسن منج ، ڈی آئی جی ویلفیئر احمد اسحاق جہانگیراور اے آئی جی آپریشنز عمران محمود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
تقریب میںڈی آئی جی آر اینڈ ڈی احمد اسحاق جہانگیر،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان ، اے آئی جی آپریشن عمران محمود ،ایس پی لیگل قمر الزمان اور عبدالحمید بھٹی کو2002کے پولیس آرڈر کی روشنی میں پولیس رولز کا مسودہ تیار کرنے پر تعریفی اسناد سے نواز اگیا جبکہ شیخوپورہ ، ساہیوال ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، خوشاب ، راولپنڈی ، فیصل آباد، منڈی بہائو الدین اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 89افسران واہلکاروں کودوران ڈیوٹی فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹس اور34لاکھ ,25ہزار روپے کے کیش انعامات بھی دیئے گئے ۔تقریب میں آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسر وں اور اہلکار وں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کو آپ پر فخر ہے کہ آپ نے دوران ڈیوٹی جس طرح سماج دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کام کیا وہ پولیس فورس کے دیگر ممبران کے لئے بھی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی فرض شناسی، ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی پر محکمہ پولیس میں افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی روایت انتہائی شاندا ر ہے اور دسمبر2014سے لے کر اب تک 1070افسران واہلکاروں کو 9کروڑ سے زائد رقم بطور انعام بمعہ سرٹیفکیٹس دیے جاچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس پیشہ ور اور منظم فورس ہے جس کی کارکردگی میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر بہتری آئی ہے اور دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات فورس کے مورال میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اس لئے مستقبل میں بھی مرکزی اور ضلعی سطح پر ایسی تقاریب کا انعقاد تواتر سے جاری رہے گا جبکہ بددیانت، کام چور اور نالائق افسروں اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مزید قومی خبریں
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.