سکھر پولیس نے دو ماہ قبل صالح پٹ کے علاقے سے اغواء کی جانیوالی خاتون مسمات فریدہ شیخ کو باحفاظت بازیاب کرالیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ضلع سکھر پولیس نے جھانگڑو کی حدود میں کارروائی کے دوران دو ماہ قبل صالح پٹ کے علاقے ٹھرڑی سے اغواء کی جانیوالی خاتون مسمات فریدہ شیخ کو باحفاظت بازیاب کرالیا ، خاتون کو 16مارچ 2018 کو اغواء کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ صالح پٹ میں مغوی خاتون کے دیور کی جانب سے درج کرایا گیا تھا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر جھانگڑو کے علاقے ایک بند گھر میں چھاپے کے دوران مغوی خاتون کو باحفاظت بازیاب کرالیا ،ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، جبکہ بازیاب خاتون کے لواحقین سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد خاتون کو لواحقین ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :