سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے شہدائے صحافت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

جمعہ مئی 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے شہدائے صحافت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب میںکابل دھماکے میں شہید ہونے والے صحافیوں سمیت شہدائے صحافت کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو جے کے صدر ظہیر آصف لودھی .جنرل سیکریٹری امداد بوزدار،سینیئر ایڈووکیٹ ھادی بھٹ، میمبر ایف ای سی محترمہ سحرش کھوکھر ،پریس کلب کے جنرل سیکریٹری نصراللہ وسیر،جلال الدین بہیو، خالد بھابھن،سلیم سھتو،بخش علی پھپلھوٹو و دیگر نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور دنیا بھر میں آزادی صحافت کے علمبردار شھید صحافیوں کے نام کرتے ہیں، جنہوں نے جان کی قربانیاں دیکر آذادی صحافت کیلئے کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے صحافی خطرناک صورتحال میں کام کر رہیں ہیں، صحافیوں کو انصاف و تحفظ میس نہیں. پی ایف یو جے قیادت صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، 8ویں ویج بورڈ ایوارڈ کی تشکیل کی کامیابی میں سکھر یو جے کا شاندار کردار ہے، سکھر یونین آف جرنلسٹس نے تحریک حقوق میڈیا ورکرز میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور کیمرامین،.فوٹوگرافرز کو تحفظ فراہم کیا جائے، یوم آزادی صحافت کا مقصد قلم کے مزدوروں کو تحفظ وحقوق دلانا ہے، اس موقع پر کابل دھماکے میںشہید ہونیوالے صحافیوں سمیت دیگر شہداء صحافت کیلئے خصوصی دعا کی گئی، علاوہ ازیں کابل کے صحافیوں اور دیگر شہدائے صحافت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں ، اس موقع پرڈپٹی میئر سکھرطارق چوہان، سکھر اسمال ٹریڈرز کے عبدالمتین بندھانی ، مسلم لیگ ن کے بدر رفیق قریشی، پیپلز پارٹی کے چوہدری اظہر حسنین ، محترم رضیہ بلوچ، سنی تحریک کے محبوب سہتوسمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے پریس کلب پہنچ کر شمعیں روشن کیں ،جبکہ شہدائے صحافت کیلئے دعا کرائی گئی

(جاری ہے)