شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرام کے پہلے سیمیسٹر کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں تمام فیکلٹیوں اور تدریسی شعبہ جات میں بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرام کے پہلے سیمیسٹر کے امتحانات پر امن ماحول اور نظم و ضبط کے ساتھ شروع ہوئے۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جبکہ طلبہ و طالبات کو امتحانی سلپ چیک کرکے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے مین کیمپس کے پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف ٰخشک نے امتحانات کا دورہ کیا اور امتحانات کے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف ٰخشک نیکہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپوراپنے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات قوم کا ایک اہم سرمایہ ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ و طالبات کو تمام تر ضروری سہولیات پہنچائی جائیں۔ دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن خاصخیلی، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد کانہر، پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد آرائیں ، مرید حسین ابوپوٹو و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :