گھوٹکی پولیس نے مختلف کاروائیوںکے دوران 2روپوش، 2 جواریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) گھوٹکی پولیس نے مختلف کاروائیوںکے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اغوا، بغیر لائسنس اسلحہ، اقدام قتل، جوا، آکڑا پرچی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 2روپوش، 2 جواریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گھوٹکی پولیس ترجمان کیمطابق میرپورماتھیلو پولیس نے لنک روڈ میرپورماتھیلو کے نزدیک ایک چھاپے کے دوران ایک روپوش ملزم علی اکبر چاچڑ جو متعدد کیسوں میں مطلوب تھا بغیر لائسنس اسلحہ پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے ، ڈہرکی پولیس نے باغو بھٹو کے نزدیک ایک چھاپے کے دوران روپوش ملزم شبیرپتافی کو متعدد کیسوں، اغوا اور اقدام قتل جیسے سنگین کیسز میں میں ڈہرکی پولیس کو مطلوب تھا گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جروار پولیس نے شہر میں جوا آکڑا پرچی کے اڈے پر چھاپہ 2 جواریوں برکت علی گھبول اور سرفراز گبول کو گرفتارکر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی صدام بوذدار اور رفیق بوذدار فرار ہو گئے ۔پولیس نے آکڑا پرچی بوک تاش کے پتے نقدی موبائل فون برآمد کر لیے ۔دادلغاری پولیس نے گاؤں بھورو کوری کے نزدیک لوھی پل پر چلنے والی کچی شراب کی بٹھی پر چھاپہ، 02 منشیات فروش گرفتار، 03 منشیات فروش فرار، 06 لٹر کچی شراب، موبائل فون، نقدی برآمد. 05 منشیات فروشوں پر کیس داخل کر لیا گیا ۔