چیف جسٹس پاکستان نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک، ثنائن اللہ زہری سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں‘ کیس کی سماعت 9 مئی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پانی کی قلت کے معاملے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا، ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک، ثنائن اللہ زہری کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت 9 مئی کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔