سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خاجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ پیر 7مئی کون اپیل کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو خواجہ آصف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، جس اکائونٹ پر نااہل کیا گیا وہ 2015 میں ظاہر کیا جاچکا ہے۔ لٰہذا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل پر حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا حکم نامہ معطل کیا جائے۔