پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل سرحدیں ہیں، اس ضمن میں خصوصاًبلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہے، قائم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید درانی کی یو این ایچ سی آر کے وفد سے بات چیت

ہفتہ مئی 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلو چستان راحیلہ حمید خان درانی سے یواین ایچ سی آر کی پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر قائمقام گورنر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل سرحدیں ہیں اس ضمن میں خصوصاًبلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ملک اورصوبے میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹرنے پاکستان کی جانب سے گذشتہ کئی عشروں سے افغان مہاجرین کی میزبانی پران کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :