وزیراعلیٰ بلوچستان کا آواران پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نے استقبال کیا

ہفتہ 5 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعہ کے روز آواران کا ایک روزہ دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آواران پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر اصغر شہباز نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے موقع پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ کو علاقے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور درخواستیں پیش کیں۔ بعض درخواستوں پر وزیراعلیٰ نے موقع پر احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :