وزیراعلیٰ بلوچستان کامقامی روزنامہ کے بانی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 5 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان میرعبدالقدوس بزنجونے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور روزنامہ کوہستان کے بانی محمد جان مندوخیل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہامرحوم ایک نفیس،ملنسار اور خوش خلق انسان تھے جو ہمہ وقت صحافتی اور سیاسی میدان میں گران قدر خدمات انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

مرحوم نے صحافی برداری کے حقوق کے تحفظ اور عوام کی بلادستی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں سوگوارخاندان سے تعزیت اور ہمدارد کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحیقین کو صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :