ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 5 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔ ایف سی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر زیر زمین نصب کی گئی بارودی سرنگ ناکارہ بناکرقبضے میں لے لی جو نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری کی غرض سے نصب کر رکھی تھی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :