وزیراعلیٰ بلوچستان کا خضدار کے فٹبالر منیراحمد کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار کے نوجوان فٹبالر منیراحمد عرف منا کے سرکاری سطح پر علاج کا اعلان کردیا ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خضدار کے علیل فٹبال کی علالت کے بارے میں بتایاکہ منیراحمد خضدار کا نوجوان فٹبالر ہے اور وہ ان دنوں گردوں کے عارضہ میں مبتلا اورعلاج کی استطاعت نہیں رکھتا ہے ، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ہدایت جاری کرتے ہوئے خضدار کے فٹبالر منیراحمد کا سرکاری سطح پر علاج کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :