خاران میں مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے ، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، بلال خان کاکڑ

ہفتہ مئی 00:10

ْ کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معان خصوصی برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ نے خاران میں ہونے والے ٹار گٹ کلنگ کے واقعے میں متعد قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں مصروف محنت کشوں کوشہید کرنے والے صرف بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے عوام میں نفرت پیدا کرنے اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھائی چارہ اور محبت کے آفاقی اقدار کے امین ہیں اور وہ تعمیر و ترقی کے عمل میں مصروف محنت کشوں کو نشانہ بنانے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔