مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا اجلاس سات مئی کو ہوگا

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیئر مین مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، بین الصوبائی رابطہ قانون و پارلیمانی امور ، پراسی کیوشن ، انسانی حقوق ولیم جان برکت نے مجلس کی نشست سوموار 07مئی 2018ء کو دوپہر 12بجے اسمبلی کے کمیٹی روم میں طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں انجینئر ز کے سروس اسٹریکچر نہ ہونے کے مسئلے پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ تمام فاضل اراکین اور سیکریٹری سے اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔