خاران میں نامعلوم افراد کا الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) خاران میں نامعلوم افراد الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعہ کو خاران میں نامعلوم افراد نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔