کوہلو میں فورسز نے کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز کی کوہلو میں کاروائی بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدرکرلیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے کوہلو میں خفیہ اطلاع پر مبنی کاروائی کرتے ہوئے اسلحے ،گولیاں ،راکٹوں ،مائنز مارٹر گولوں کی بڑی کھیپ برآمد کرکے قبضے میں لے لی،مذکورہ مواد علاقے میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال کرنے کیلئے چھپایا گیا تھا ۔