ْخاران میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں کوئٹہ منتقل کردی گئیں

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال کے ترجمان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خاران کے علاقے لجے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 6مزدوروں کو قتل کردیا تھاجن کی نعشیں ایمبولینسوں کے ذریعے خاران سے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں جو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کی جائیںگی۔