گوجرخان میں مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق

ہفتہ مئی 02:10

گوجر خان۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) گوجرخان میں مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق،،مجید موڑ کے قریب تیزرفتار ٹیوٹا ہائی ایس درخت سے ٹکرانے سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں،تین خواتین سمیت 16افراد شدید زخمی ہو گئے ،،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہ ہو سکی ،نواحی علاقہ للیانی میں خالد منصور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ اقبال نامی شخص کی نعش بائولی کے قریب سے برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کھاریاں جانے والا ٹیوٹاہائی ایس نمبر LHO-9767 مجید موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نصرخان، نثار جاوید، حبیب الرحمان،محمد نواز، محمد عثمان، بشریٰ عثمان،ایمان،توقیر احمد،شہنازبیگم،زویا،عامر سمیت 16 افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں ایمرجنسی الرٹ کردی گئی چھ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان اسپتال میں موجود رہے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹیوٹا ہائی ایس درخت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بری طرح پچک گئی اور زخمیوں کو ٹیوٹا ہائی ایس سے بمشکل باہر نکالا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والی دو خواتین اور ایک شخص کی شناخت رات گئے تک نہ ہو سکی جن کی لاشیں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھ دی گئیں ادھر بائولی موڑکے قریب ویرانے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی سب انسپکٹر مظہرسجاد کے مطابق محمد اقبال ولد محمد خورشید ساکن ڈھوک للیال چکلالہ کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے سر پر فائر کیا گیا ہے لاش کے قریب سے مقتول کا لائسنس پسٹل بھی برآمد ہوا جبکہ موٹرسائیکل نمبرRIQ۔

(جاری ہے)

7391بھی پاس کھڑا تھا لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ وہ ورثاء کو اطلاع دے دی گئی ہے ہلاکت کس طرح ہوئی پولیس مصروف تفتیش ہے ادھر تیسرے واقعہ میں حامدہ جھنگی کے رہائشی خالد منصور جوکہ للیانی میں پولٹری فارم پر بیٹھا تھا فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اے ایس آئی ملک فیاض نے بتایا کہ اسے سابقہ رنجش کی بنا پر قتل کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔