گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے‘ عوام نے جو ذمہ داری سونپی اسے بطریق احسن نبھا رہے ہیں‘ راجہ محمد جاوید اخلاص

ہفتہ 5 مئی 2018 02:10

گوجر خان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ہم نے گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے‘ عوام نے جو ذمہ داری سونپی اسے بطریق احسن نبھا رہے ہیں‘ مخالفین دوبارہ گوجرخان پر مسلط ہونے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں‘ تیرہ مئی کو گوجرخان میں محمد نوازشریف کا تاریخی جلسہ ہوگا‘ عوام اپنے قائد کا شایان شان استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ جاویداخلاص نے کہا کہ 35برس سے سیاست میں موجود ہوں اور عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہوں اس لئے عوام ہر بار اپنی والہانہ محبت کااظہار کرتے ہوئے کامیاب کرتے ہیں۔ عوام کا پیسہ ترقیاتی کاموں میں کمیشن کھانے والے آج در بدر ہو چکے ہیں،ہم نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ‘اہل گوجرخان تیرہ مئی کو نکلیں اور محمد نوازشریف کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔