جرمنی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) جرمن وزیر دفاع ملکی سکیورٹی فورسز اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو زیادہ فعال بنانے کے حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

روس کے ساتھ تناؤ کے تناظر میں ایسا منصوبہ زیر بحث ہے کہ جرمنی اپنی غیر ملکی دفاعی مہموں کو ختم کرتے ہوئے ملکی سکیورٹی اداروں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مقصد کی خاطر ایک پالیسی پیپر تیار کر لیا گیا، جو متوقع طور پر جون میں عام کر دیا جائے گا۔ رواں برس جرمن دفاعی اخراجات کے لیے 38.5 بلین یورو کا بجٹ رکھا گیا تھا جبکہ آئندہ برس کے لیے یہ بجٹ 41.4 بلین یورو ہو گا۔