کِم اور ٹرمپ کی ملاقات کے لیے مقام اور تاریخ طے

ہفتہ مئی 10:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نیواشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلات جلد ہی عام کر دی جائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کے دوران ٹرمپ نے اس تاریخی ملاقات کے لیے متعدد مقامات تجویز کیے تھے، جن میں کوریائی ریاستوں کے اس سرحدی علاقے کا نام بھی لیا گیا تھا، جہاں کوریائی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی عوام کو اچھی خبریں سنے کو ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :