ہوائی میں آتش فشانی ، ہنگامی انتظامات مکمل

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

ہوائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکی ریاست ہوائی میں کیلاویا نامی آتش فشاں میں سرگرمی کی وجہ سے 1500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے دنوں تک آتش فشانی کا عمل جاری رہے گا۔ خطرہ ہے کہ اس پہاڑ سے نکلنے والا لاوا رہائشی علاقوں کی طرف بھی بڑھ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تاہم سو افراد کو فوری طور پر ہنگامی شیلٹر ہاؤس میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :