روس میں داعش کے ساتھ تعلق کے شبہے میں5 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) روسی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہداعش کے ساتھ روابط کے شبہے میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ روسی وفاقی خفیہ ادارے (ایف سی بی) نے ان افراد کو شمال مشرقی ماسکو سے حراست میں لیا۔ ان مشتبہ افراد سے گھر میں بنایا گیا دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افراد دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :