بھارت میں شدید طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں سوا سوسے تجاوز کر گئیں

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) تین مئی کو بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور راجستھان میں آنے والے شدید طوفانِ باد و باراں سے ہونے والی ہلاکتیں 125 تک پہنچ گئی ہیں۔ اس طوفان سے 70 سے زائد افراد اٴْتر پردیش میں اور بقیہ راجستھان کے مختلف علاقوں میں ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ متاثرہ اترپردیش کا ضلع آگرہ ہے اور اس میں ہلاک شدگان کی تعداد 43 بتائی گئی ہے۔ اس کے بعد راجستھان کا ضلع الور ہے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 36 ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ امدادی سلسلے کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شدید طوفان نے ان دونوں بھارتی ریاستوں کے بعض علاقوں میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج کر دیا ہے۔