سابق امریکی صدر بش کو جوتا مارنے والے صحافی منتظر الزیدی کا عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

سابق امریکی صدر بش کو جوتا مارنے والے صحافی منتظر الزیدی کا عراق میں ..
بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی کونسل برائے نمائندگان کے الیکشن رواں ماہ 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔عراقی صحافی منتظر زیدی کو بش پر جوتے اچھالنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی اور اس کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی۔المنتظر الزیدی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انتخابی مہم میں عراقی صحافی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی المنتظر الزیدی کی حمایت میں مہم جاری ہے۔