دنیا بھر میں 14کروڑ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی قلت کا سامنا

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا میں140 ملین بچوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیںیونیسیف میں عالمی فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر وکٹر آگوایو نے بتایا ہے کہ دنیا میں140 ملین بچے وٹا من اے کی شدید کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں اندھے اور بہرے پن کے ساتھ ساتھ موت کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار بچوں کے حوالے سے ایسی المناک صورتحال کا سامنا ہے یونیسیف کے اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اقتصادی مشارکت میں کمی وجہ سے وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کا پروگرام بری طرح متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اسی طرح جاری رہے گی تو اس حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت ضائع بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے بچوں کو وٹامن اے کی بطور سپلیمنٹ فراہمی کا کوٹہ 2016 میں 79 فی صد سے گھٹ کر54 فی صد ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :