چینی بحری جہاز شکن کروز میزائل نظام کی تنصیب پرامریکی تشویش

ہفتہ مئی 10:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) چین کی جانب سے جنوبی ساحل پر بحری جہاز شکن کروز میزائل نظام کی تنصیب اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ پر امریکہ کو سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی حکومت کے ساتھ جنوبی ساحل پر اینٹی کروز شپ میزائل اور زمین سے سمندر تک مار کرنے کرنے والے میزائل نظام کی تنصیب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکا نے متنازعہ علاقے میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے پر چین کی حکومت کو ممکنہ منفی نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی چین کی جانب سے متنازعہ ساحلی علاقے پر میزائل ٹیکنالوجی رکھنے والے جہازوں کی تعیناتی اور عسکری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی حکومت کو متنازعہ علاقے کی حدود کا خیال رکھتے ہوئے کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے